the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کا بل 29 ڈسمبر ( ایجنسیز) افغانستان میں نیٹو نے 13 سال جنگ کے بعد مشن ختم کردیا جب کہ اس حوالے سے دارالحکومت کابل میں خفیہ مقام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیابی کا جشن منایا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان پر مسلط کی گئی 13 سالہ جنگ اپنے اختتام کو پہنچ گئی جب کہ اس حوالے سے جشن کی تقریب کا انعقاد دارالحکومت کابل میں کیا گیا تاہم سیکیورٹی خدشات اور طالبان کے ممکنہ حملے کے پیش نظر تقریب کو خفیہ رکھا گیا اورحکام کی جانب سے اس میں نہ تو کسی میڈیا کو مدعو کیا گیا اور نہ ہی تقریب کی جگہ کاباقاعدہ اعلان کیا گیا۔ ایساف کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق نیٹو کمانڈر جنرل جون کیمپبل نے 50 سے زائد ممالک کے فوجیوں سے خطاب کرتے



ہوئے کہا کہ ہم افغانستان کے عوام کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشن مستقبل کی امید دے کر جارہے ہیں اور نیٹو کی قربانیوں کی بدولت اب افغانستان مضبوط اور ہمارے ممالک محفوظ ہوگئے ہیں اور امید ہے کہ ہر فوجی کو افغانستان میں اپنے کام پر فخرہوگا اور آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے مضبوط افغانستان کا عزم لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 2001 سے جاری جنگ میں 50 ممالک کے ایک لاکھ 30 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا جس میں 3 ہزار 485 فوجی ہلاک ہوئے اور یکم جنوری 2015 کے بعد افغان مشن کے خاتمے کے بعد بھی 12 ہزار 500 نیٹو فوجی افغانستان میں قیام کریں گے جو افغان آرمی اور پولیس کی تربیت کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.